منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ خرچیوں کے سارے ریکارڈز ٹوٹ گئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہوں کے انداز ہمیشہ سے نرالے ہی ہوتے آئے ہیں، بات بے بات ہزاروں لاکھوں ، کروڑوں تک بس یونہی لٹا دیتے ہیں مگر جب پیسہ قوم کے خون پسینےکی کمائی کا ہو تو دل ضرور دکھتا ہے ۔ ایسا ہی ایک کام پاکستان کے سابق صدرجناب آصف علی زرداری کے ہاتھوں بھی انجام پزیر ہوا جب صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیرونی ملک دورے میں 61لاکھ روپے ویٹرز کو ادا کئے جن کا ریکارڈ اب سامنے آگیا ہے رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران ویٹرز ، سکیورٹی سٹاف کو 26 لاکھ ادا کئے۔ اس طرح دوسرا دورہ چین میں ہوٹل میں خدمت کرنے والے ڈرائیور اور ویٹرز کو ساڑھے 9 لاکھ ادا کردیئے. اپنے دورہ ترکی ، نائیجیریا اور سعودی عرب کے دوران سروس سٹاف کو 20 لاکھ روپے ادا کئے تھے جبکہ اپنے آخری دورہ سعودی عرب کے دوران ڈرائیور ، ویٹرز ،ہاؤس اور سکیورٹی سٹاف کو 5 لاکھ روپے ادا کئے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ہاؤس کے میڈیکل ڈسپنسری پر دس لاکھ روپے خرچ آیا ہے جبکہ صدر ہاؤس کے باغ کی آرائش پر تیس لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…