ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

اس عالمی ادارے کادوست پاکستان کادشمن ہوتاہے ،سینئر سیاسی رہنمانے حقیقت بتادی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایوارڈ دیئے جانے پر طنزیہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کی کارکردگی کے مطابق یہ ایوارڈ تو بہت کم حیثیت رکھتا ہے اسحاق ڈار نے جو کچھ آئی ایم ایف کے لئے کیا اس کے بدلے میں اور بہت سے اعلیٰ اعزاز ملنے چاہیں۔ بجلی نو روپے سے بائیس روپے فی یونٹ، گیس کے بل ڈبل، پٹرول 145 ڈالر فی بیرل سے 30 روپے فی بیرل پر آنے کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں اُس تناسب میں کمی نہیں کی گئی لنڈے کے کپڑے جو مفت میں آتے ہیں اُن پر 5 فیصد جی ایس ٹی عائد کی گئی تو اس لحاظ سے تو اُن کو ایک نہیں کئی اعلیٰ ایوارڈز سے نوازا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جتنی پاکستان دشمنی کا ثبوت وزیر خزانہ نے دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیر خزانہ پاکستان دشمنی کرے گا وہ یقیناًآئی ایم ایف کا بہترین دوست ہی ہو گا اور اُن کے لئے بہترین وزیر خزانہ اور کون ہو سکتا ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان کے نہیں آئی ایم ایف کے وزیر خزانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض پیدا ہوتا ہے یہ کارنامہ موجودہ حکومت ہی کی مرہون منت ہے عوام بھوک کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ ملکی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاروں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ہمارے وزیر خزانہ ایوارڈ وصول کر رہے ہیں جو غریب عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…