ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ منی میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔انہوںنے بتایا کہ20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں، درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ مشکل حج تھا۔عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔

عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے، سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثا سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے، بعد میں غسل دے کر حرمین میں نمازِ جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…