کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوررہنماؤں کی جانب سے پانامہ لیکس پر آواز اٹھانے کہ بعد وفاقی حکومت سندھ کے مرکز کراچی سے اسٹیٹ بینک کی چار برانچیں لاہور منتقل کر رہی ہے جس پر سندھ حکومت، وفاق سے احتجاج کرتی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کراچی میں ہی رہنے دیا جائے، وفاقی حکومت سازش کہ تحت سندھ کو پیچھے دھکیل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منظور وسان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اپنا رویہ درست کرے کراچی میں پہلے ہی بزنس کمیونٹی کے لوگ وفاقی حکومت کہ رویوں سے پریشان ہیں، سندھ حکومت کراچی کے صنعتکاروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہونے نہیں دے گی وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کی چار برانچ لاہور منتقل کرکے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے اسٹیٹ بینک کے چار محکمے کراچی سے لاہور منتقل ہونے سے وفاقی حکومت سی پیک کو نقصان اور مودی کو فائدہ پہنچانہ چاہتی ہے وفاقی حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ 30اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد تو بند کروا رہا ہے پر اس دن تو اتوار ہے اسلام آباد ویسے ہی بند رہتا ہے عمران خان اسلام آباد بند کراکر وزیراعظم پر پریشر ڈالنا چاہتا ہے اب دیکھیں کہ31 اکتوبر کو کیا نتائج آتے ہیں پر مجھے لگتا ہے کہ 2018 تک وزیراعظم نواز شریف رہیں گے یا ففٹی ففٹی ہے۔ ایک سوال کہ جواب میں منظور وسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف کی جگہ حمزہ شہباز شریف لے سکتے ہیں لندن کی کامیابی بھی ففٹی ففٹی ہے بانی ایم کیو ایم کا کراچی میں اثر آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائیگا ایم کیو ایم کہ اراکین اسمبلی بانی کہ کہنے پر استعفی نہیں دیں گے پر ہوسکتا ہے کہ اراکین آگے چل کہ استعفی دیں اور ان کی نشستوں پر الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ سرگرمیاں جہاں بھی ہونگی اس کو ختم کیا جائیگا محرم کہ بعد کراچی آپریشن میں تیزی آئیگی ہوسکتا ہے کہ محرم کہ بعد جھاڑو سے صفائی ہو یا اداروں کی جانب سے صفائی کی جائے۔منظور وسان نے کہا کہ تحریک انصاف اور نواز لیگ لڑتے رہیں گے چھکا پیپلزپارٹی مارے گی مقابلہ آئندہ انتخابات میں سخت ہوگا پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے جیتے گی مائنس زرداری فارمولے کی بات کرنے والے خود مائنس نہ ہوجائیں اگر امپائر کی اس بار انگلی اوپر نہ اٹھی تو عمران خان کا پہر کوئی مستقبل نہیں ہوگا 16 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی ریلی میں عوام کا سمندر ہوگا بلاول کہ آنے سے بہت سے سیاسی لوگ پریشان ہوگئے ہیں چاروں صوبوں میں آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔