بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی؟ افواہوں کا ڈراپ سین،راجہ ریاض کھل کرسامنے آگئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق قائد حزب اختلاف و تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض احمد نے دوبار پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور ان کے ساتھ چلوں گا۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ میرا پیپلز پارٹی کی کسی شخصیت سے رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی میں نے دوبارہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، اس حوالے سے خبریں قطعاً بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کر رہی ہے اور میرا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار ہے ، مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلوں گا۔

ورشید شاہ آگ بگولہ،پتھر اُٹھاکر زمین پر دے مارا،ہاتھ اُٹھاکربددعائیں،حیرت انگیز صورتحال .قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ایکشن میں آگئے۔ سکھر ضلع میں جا ری سڑکوں کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔روڈ میں بڑے بڑے پتھر دیکھ کر غصہ ہو گئے۔ پتھر اٹھا کر زمین پر دے ما رے ، خدا تمہارا بیڑا غرق کرے ، خورشید شاہ ٹھیکیدار اور انجینئر پر برس پڑے۔ روڈ کی دو بارہ تعمیر کا حکم ، پندرہ روز قبل دورہ کیا تھا تو یہی صورتحال تھی اب بھی وہی ہے ان ٹھیکیداروں اور انجینئر کی ملی بھگت کی وجہ سے حکومتیں بدنام ہو تی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھر میں ہوں اور ایکشن میں نہ ہوں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا وہ جب بھی سکھر میں ہو تے ہیں جا ری ترقیاتی کاموں کا معائنہ ضرور کرتے ہیں آج بھی خورشید شاہ نے با گڑجی سے شکارپور کے علاقے جہانیان تک چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈ کا معائنہ کیا وہ روڈ میں ایک بار پھر ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ کی تعمیر میں بڑی بڑی پتھر ڈالنے پر آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے پتھر اٹھا کر غصے میں زمین پر ما رے اور ٹھیکدار اور انجنئیر کو دہائی دی کہ خدا تمہارا بیڑہ غرق کرے انہوں نے کہا کہ ان انجنئیروں اور ٹھیکیداروں کے وجہ سے حکومتیں بدنام ہو رہی ہیں خورشید شاہ نے ٹھیکیدار اور انجنئیرکو ھخم دیا کہ یہ پتھر نکال کر اس کی جگہ ریت ڈالی جا ئے میں دوبارہ دورہ کروں گا پندرہ دن قبل بھی دورہ کیا تھا مگر جو ہدایا ت دی تھیں ان پر عمل نہیں ہوا تھا اب دورہ کروں گا تو یہ صورتحال ہوئی تو نہیں بخشا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے بھی کہاں کہاں نظر رکھیں ایک جگہ نظر رکھتے ہیں تو دوسری جگہ ایسا ہوتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…