ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا،سابق وفاقی وزیرکواہم عہدہ دینے کافیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ کوپیپلزپارٹی پنجاب کاصدربنانے کافیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ مطابق قمرزمان کائرہ کوکوپیپلزپارٹی پنجاب کاصدربنانے کافیصلہ کرلیاہے۔اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ قمرزمان کائرہ نئے عہدہ کےلئے لندن جارہے ہیں جہاں وہ پارٹی کے سربراہ آصف علی زردار ی سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کوپیپلزپارٹی پنجاب کاصدربنانے کانوٹیفیکشن باضابطہ طورپر 18اکتوبرکے بعد جاری کیاجائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں پیپلزپارٹی کے صدرسابق وزیراعلی پنجاب منظوراحمدوٹوہیں ۔

کراچی آپریشن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کررہی ہے ایم کیو ایم کے وفاتر گرائے جارہے ہیں بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا جارہا ہے ٹارگٹ کلر گرفتارہورہے ہیں یہ سب پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے-سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ چےئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا سے جو گفتگو ہوئی اس میں الطاف حسین کے بارے ماضی کے حوالہ سے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں انہیں کبھی غدار نہیں کہا موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی سمیت پوری پاکستانی قوم الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہیں پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کا احتساب اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنےئر صحافی عطاء اللہ چیمہ کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی رحمت اللہ چیمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی آپریشن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کررہی ہے ایم کیو ایم کے وفاتر گرائے جارہے ہیں بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا جارہا ہے ٹارگٹ کلر گرفتارہورہے ہیں یہ سب پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے

انہوں نے عمران خان کی سیاست اور تیس اکتوبر کو اسلام آباد بندکرنے کی کال کے جواب میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کہ خفیہ طاقت کے کہنے پر وہ ایسا کررہے ہیں عمران خان کے تمام اقدامات سے حکومت کو ہی فاہد ہ ہورہا ہے ہم نہیں چا ہتے کہ اپوزیشن کمزور ہو عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے پہلے ہی طاہر القادری انہیں چھوڑ چکے عمران خان جب خود ہی اکیلے فیصلے کرینگے تو پھر اکیلے ہی رہیں گے پیپلزپارٹی ذمہ دار اپوزیشن ہے اور ہم کمزور اپوزیشن نہیں اور نہ ہی حکومت کے ساتھ ہیں پانامہ پیپرز کے معاملہ پر پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے چوہدری اعتراز احسن اور اپوزیشن کی جانب سے جو بل پیش کیا گیا ہے اسے منظور ہونا چاہیے پانامہ پر وزیر اعظم اور اس کے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کشمیر پالیسی پر واضح اور دوٹوک موقف ہمیشہ سے رہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارایت کے ذریعے آزادی دے ہم کشمیری مسلمانوں اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اشتعال پیدا کررہا ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور وہ پوری طرح چوکس اور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں پیپلزپارٹی بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…