بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے بے روزگار نوجوابوں کوخوشخبری سنادی ،درخواستیں طلب

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی یوتھ انٹرن شپ سکیم کے تحت بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق 21 ہزار سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک بھر میں وزیر اعظم کے یوتھ ٹریننگ سکیم فیز ون، بیج تھری برائے 2016-17 کے تحت انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، منتخب نوجوانوں کو ایک سال کیلئے ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا، درخواستیں جمع کرنے والے نوجوانوں کیلئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 25 جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے 28 سال مقرر کی گئی ہے۔وزارت برائے بین الصوبائی تعاون کے مطابق منتخب گریجویٹس کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی محکموں، صنعتوں، بینکوں، کارپوریشنز اور مختلف نجی و سرکاری اداروں میں ایک سال کیلئے انٹرن شپ دی جائے گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ اداروں سے 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے حامل نوجوان یا ایف ایس سی کے بعد 3 سالہ ڈپلومہ 50 فیصد نمبروں سے پاس کرنیوالے نوجوان اور خواتین اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں، تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے انتخاب کا بھی آن لائن اعلان کیا جائیگا۔

ورٹ قاسم کراچی پرایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل خالد نواز خان اور چیئرمین پی کیواے آغا جان اختر نے 25 ملین ڈالر سے نئے آئل اسٹوریج ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو فوجی ٹرانس ٹرمینل لمیٹڈ، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (فوٹکو) اور ٹرانس گروپ کی مشترکہ سرمایہ کاری سے قائم کیا جارہا ہے۔نئے آئل ہینڈلنگ اینڈ اسٹوریج ٹرمینل میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن تیل کی گنجائش ہوگی، ٹرمینل کا پہلا فیز مارچ 2018 تک تیار ہوجائیگا اور ابتدائی طورپر 1 لاکھ 8ہزار میٹرک ٹن تیل ذخیرہ کرسکے گا۔یہ ٹرمینل ہر قسم کی مائع پٹرولیم مصنوعات کو ہینڈل اور اسٹور کرسکے گا جن میں پٹرول، ڈیزل، فیول آئل، کروڈ آئل اور نافتھا شامل ہیں، ٹرمینل فوٹکو آئل جیٹی سے منسلک اور موٹر گیسولین، ڈیزل اور فیول آئل کا بفر اسٹوریج رکھنے کی وجہ سے آئل ٹینکرز کو کم وقت میں تیزی سے آئل ڈسچارج کرنے میں مدد دے گا۔ آئل ٹینکر فی الوقت 1500 ٹن فی گھنٹہ آئل ڈسچارج کرتے ہیں جس سے طویل عرصے تک لنگر انداز رہنے سے جرمانہ دینا پڑتا ہے، فوجی ٹرانس ٹرمینل بننے سے 5 ہزارٹن فی گھنٹہ سے تیل ڈسچارج اور ایک تہائی وقت میں جہاز خالی ہوگا،اس سے کمپنیوں کی 20دن اسٹوریج ضرورت پوری ہوسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…