پاکستانی نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری۔۔۔ شاندار اقدام اٹھا لیا گیا
9
اکتوبر 2016
کراچی(آن لائن)تیل و گیس تلاش کرنے والی ہنگری کی بین الاقوامی کمپنی مول گروپ نے جیو سائنسز، پٹرولیم انجینئرنگ،کیمسٹری اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبوں سے متعلقہ طالبات کیلئے سکالر شپ پروگرامFEMMe متعارف کیا ہے جس کا مقصد نوجوان طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں مستقبل کی لیڈر شپ کیلئے تیار کرنا ہے۔یہ سکالرشپ پروگرام پاکستان سمیت 6ممالک کیلئے متعارف کیا گیا ہے ۔ان ممالک کی27 نمایاں یونیورسٹیوں سے طالبات سکالر شپ کیلئے آن لائن اپلائی کریں گی ۔پاکستان کی جن یونیورسٹیوں کی طالبات اس پروگرام کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں ان میں این ای ڈی کراچی،یو ای ٹی پشاور، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد،بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، یو ای ٹی لاہور اور جی آئی کے آئی ٹوپی شامل ہیں۔منتخب طالبات کو تعلیمی سال کیلئے 5,000 یورو وظیفہ ، بین الاقوامی آئل اینڈ گیس کانفرنس میں شرکت اور مول گروپ کی تنصیبات کا دورہ اور آپریشنز کا معائنہ کرنے کا موقع ملے گا۔اس کے ساتھ ساتھ تعلیم مکمل ہونے کے بعد ان طالبات کو مول گروپ میں متعدد منصوبوںپر کام کرنے کیلئے ملازمت کی پیشکش بھی کی جائے گی۔مول گروپ کے گروپ ریجنل ایڈوائزر برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ و پاکستان علی مرتضیٰ عباس کا اس پروگرام کو متعارف کرنے کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ پروگرام انجینئرنگ کے شعبے سے متعلقہ باصلاحیت طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے نکھار کیلئے بہترین موقع فراہم کرے گا ۔ مول گروپ اپنی گلوبل ورک فورس کیلئے بلا تفریق بہترین مواقع اور ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کر سکیں اور مشترکہ کوششوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں