بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اعتزازاحسن سورہ اخلاص غلط پڑھ گئے۔۔۔!حمداللہ کاچیلنج۔۔ جانئے آخر ہو اکیا ؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کو چیلنج دینےوالے اعتزاز احسن مشکل میں پڑ گئے جب جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے انہیں چیلنج دے دیا کہ اعتزاز احسن فورم پر کھڑے ہو کر سورہ اخلاص پوری پڑھ کر سنائیں تو میں بلائنڈ ایسوسی ایشن والوں کو 50ہزار روپے دوں گا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اعتزاز احسن آصف علی زرداری کے دور میں سورہ اخلاص غلط طریقےسے پڑھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس روزوزیراعظم نوازشریف کی زبان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کی تکرار کا شکار ہو کر رہ گیا جب کہ مشترکہ اجلاس میں ارکان کی مایوس کن حاضری بھی قومی یکجہتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی سنجیدہ کوششوں پر سوالیہ نشان بن گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں کے ملا کر بھی 100 سے کم ارکان موجود رہے جب کہ وزیراعظم سمیت کئی حکومتی وزرا بھی غائب رہے۔اجلاس میں متفقہ قرارداد تو منظور ضرور ہوئی لیکن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا سوال اٹھا کر حکومت کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی جب کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے اعتزاز احسن نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس روز وزیراعظم کی زبان سے کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن میں بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…