اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیاگیا۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے میگزین اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا تاہم وزیر خزانہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیداشدہ صورتحال ، مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے دورہ امریکہ ملتوی کر چکے ہیں ، ان کی جگہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی یہ ایوارڈ وصول کریں گے ۔ آئی ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے میگزین ایمرجنگ مارکیٹس (ابھرتی ہوئی مارکیٹیں ) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قراردے دیا۔ ایمر جنگ مارکیٹس اخبار کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے ۔ خط کے مطابق عالمی فنانشل مارکیٹ میں مشکل حالات کے باوجود وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں پاکستان کی موجودگی ، سٹاک مارکیٹس میں سیکیورٹیز کے حوالے سے قانون سازی، سٹاک مارکیٹوں کا ادغام کرکے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے نام سے ایک بڑی سٹاک مارکیٹ کا قیام اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے اہم تعلقات سمیت اہم اقدامات کئے گئے ہیں ۔ وزیرخزانہ کو واشنگٹن میں ایوارڈ وصول کرنے کے لئے تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال ، آل پارٹیز کانفرنس،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اوردیگر سرگرمیوں کی وجہ سے دورہ امریکہ ملتوی کردیا تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایوارڈ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی کاکردگی کا اعتراف ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے یہ ایوارڈ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ہونے والے سالانہ اجلاس میں وصول کریں گے ۔
اسحاق ڈار چھاگئے،عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل



















































