لاہور( این این آئی)گزشتہ مالی سال میں سکیورٹی کے نام پر پاکستان میں 6 مرتبہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے معیشت کو7 کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کے نام پرٹیلی کمیونیکشن اورانٹرنیٹ سروس کی جزوی بندش معمول کی بات بنتی جارہی ہے۔امریکی محقق ڈارل ویسٹ نے یکم جون 2015 سے تیس جون 2016 کے درمیان19 ممالک میں مختصر نوعیت کے 81انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن پرتحقیق کی ہے جس کے مطابق ایک سال کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عالمی معیشت کو ڈھائی ارب ڈالرکانقصان ہوا۔پاکستان میں 6 مرتبہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے معیشت کو7 کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا۔ڈارل ویسٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی اتھارٹیز اسی طرح انٹرنیٹ سروس معطل کرتی رہیں تو ڈیجیٹل اکانومی کا ترقی پانا مشکل ہوجائے گا۔