منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی 30اکتوبرکو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی،ایازصادق کے صبر کا پیمانہ لبریز،نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اب بچے نہیں رہے وہ بالغ ہیں ، اپنا اچھا اور برا خود سوچ سکتے ہیں ،انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا ،30اکتوبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا، سرمایہ کاری کو بھگانے کی سازش ناکا م ہو گی اور ملک میں جمہوریت بھی چلتی رہے گی، 8اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے لئے جمع کروائے گئے ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئین میری کالج کے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ تمام اراکین کوبات کرنے کے لئے موقع دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وہ بارباراراکین سے یہ کہتے رہے کہ اجلاس کشمیرکے مسئلے پربلایا ہے، پارلیمنٹ میں 342اراکین ہیں اور کسی بھی موضوع پر بحث کے دوران ہر ایک رکن کی رائے اور انداز مختلف ہوتا ہے ، بطور سپیکر میری پو ری کو شش ہوتی ہے کہ ہاؤس کو قواعد و ضوابط کے عین مطابق چلا یا جائے لیکن کسی کا منہ تو نہیں بند کیا جاسکتا ۔ مائیک بند کرنا انتہائی آخری آپشن کے طورپر استعمال کیا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے جمع کروائے گئے تمام ریفرنسز برائے اطلاع الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دئیے گئے ہیں ، جن ریفرنسز پر سوالات اٹھائے گئے وہ بھی اور جن ریفرنسز پرسوالات نہیں اٹھائے گئے ، دونوں ہی بھجوادئیے گئے ہیں اس لئے اب ریفرنس کے معاملے میں ابہام مکمل طور پر ختم ہونا چاہئے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج اوردھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور اب بھی احتجاج اور دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ 30 اکتوبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا۔ احتجاج اور دھرنے والے باقاعدہ سازش کے تحت ملک میں چین سمیت دیگر ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو بھگانا چاہتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا، ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ملک میں جمہوریت بھی چلتی رہے گی۔ عمران خان کو سمجھانے کی ضرورت نہیں، وہ سمجھداراوربالغ ہیں بچے نہیں اوروہ اپنا اچھا برا خود سوچ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…