نیویارک (این این آئی)درجہ بندی کرنیوالے عالمی ادارے نے کہاہے کہ پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درجہ بندی کرنیوالے عالمی ادارے موڈیزنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستا ن کی معیشت بہترہورہی ہے ٗاپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیزنے کہاکہ معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے کیونکہ پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔درجہ بندی کرنیوالے ادارے کے مطابق اگلے سال جون میں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو چاراعشاریہ نوفیصد تک ہونے کاامکان ہے جو2008کے بعد سے تیزترین شرح ہوگی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ اگلے سال کے اختتام تک پھنسے ہوئے قرضے جون2016ء کے اختتام تک گیارہ اعشاریہ ایک فیصد کے مقابلے میں کم ہوکرمجموعی قرضوں کے دس فیصد تک آجائیں گے۔
2008ء کے بعد پاکستان کی پھر اونچی اُڑان،بین الاقوامی ادارے موڈیز نے نئی پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































