اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی سمندری ہوائیں رک گئیںہیں جس کے بعد گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں ماہ اکتوبر کے شروع ہوتے ہی شہر سے بادل اس شہر سے کچھ روٹھے روٹھے نظر آرہے ہیں ۔گزشتہ روز شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہوئی تو پارہ 36اعشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا، لیکن آج تو کراچی میں سمندری ہوائیں ہی رک گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی اورپارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں،لیکن اتوار کو پھر کراچی میں گرم گزرنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں موسم ایک بار پھر سے بہتر ہوجائے گاجبکہ دسمبرسے خنکی کا آغاز ہوجائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ٗگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش فاٹا کے علاقوں پارہ چنار 08،خیبرپختونخوا کے علاقے کالام 03۔گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
’’خبردار ۔۔۔ہوشیار‘‘ محکمہ موسمیات کی خوفناک پیشن گوئی ۔۔! کراچی میں کیا ہونے والا ہے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ،مطلب یہ ہے کہ رضا ڈار کیس ختم ہوگیا ہے،نجم سیٹھی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا



















































