بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی میں نوجوان لڑکے اورلڑکی کی ہلاکت کا معمہ حل، موت کی وجہ خودکشی قرار

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز گھر کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کا معمہ حل کردیا اور ان کی وجہ محبت میں ناکامی کو قرار دیا ۔ گزشتہ روزراولپنڈی میں کامسیٹس کے طالب علم 27 سالہ تیموراور25 سالہ آمنہ کی موت کا معمہ حل ہوگیا، دونوں نے زہرکھا کراپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم دونوں کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہیں تھے، ان دونوں کی منگنیاں بھی دوسرے خاندانوں کردی گئیں تھیں جس کے بعد تیموراورآمنہ نے دلبرداشتہ ہوکرگزشتہ روزاپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ گاڑی میں خود کوبند کرکے زہرکھا کرکیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیمور اورآمنہ نے زہرکھاکر خودکشی کی، آمنہ اورتیمور کے معدے سے حاصل ہونے والے نمونے فرانزک لیب بھجوادئیے گئے جب کہ دونوں نے زہرکھاکر خود کوگاڑی میں بند کرلیاتھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…