اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جس روز وزیراعظم نوازشریف کی زبان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کی تکرار کا شکار ہو کر رہ گیا جب کہ مشترکہ اجلاس میں ارکان کی مایوس کن حاضری بھی قومی یکجہتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی سنجیدہ کوششوں پر سوالیہ نشان بن گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں کے ملا کر بھی 100 سے کم ارکان موجود رہے جب کہ وزیراعظم سمیت کئی حکومتی وزرا بھی غائب رہے۔اجلاس میں متفقہ قرارداد تو منظور ضرور ہوئی لیکن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا سوال اٹھا کر حکومت کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی جب کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے اعتزاز احسن نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس روز وزیراعظم کی زبان سے کل بھوشن یادیو کا نام لیا گیا اس دن میں بلائنڈ ایسوایشن کو 50 ہزار روپے عطیہ کروں گا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے،علاقے اور قوم کی قسمت بدل دے گا،انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے تاجروں کو معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور تاجروں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تاجر کسی بھی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی ملک تجارت اور سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور ہم تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جو علاقے کی قسمت بدل دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں شامل میں منصوبوں سے توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے کاروبار کو خاطر ترقی حاصل ہو گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
وزیر اعظم یہ لفظ ادا کریں تو میں 50ہزار روپے دوں گا۔۔۔! اعتزاز احسن، نواز شریف کے منہ سے کون سا لفظ سننا چاہتے ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
ٹیکنو نے پاکستان میں7000mAhبیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا



















































