منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری پاکستان آنے کے لئے بے چین ، 30اکتوبر تک کیا ہوجائیگا؟شیخ رشید نے پیش گوئی کردی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان آنے کے لئے بے چین ہیں ، مجھے یقین ہے کہ 30اکتوبر تک پانامہ لیکس کا نتیجہ آجائے گا، اگر قوم تبدیلی چاہتی ہے تو تبدیلی کے لئے نکلنا چاہیے ، 2013سے اتنے پیسے ملک سے باہرکیوں گئے ، بلاول پر بات کرنے سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں ، مسئلہ کشمیر پر حکومت کے پاس کو وژن نہیں ہے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے پوری تیاری کی گئی تھی ، آصف علی زرداری پاکستان آنے کے لئے پہلے بھی بے چین تھے اور اب بھی ، انہوں نے کہا کہ عوام اگر تبدیلی چاہتی ہے تو 30اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے کر گھروں سے نکلے اور اگر عوام چپ بیٹھے گی تو پاکستان میں کرپشن اسی طرح جاری رہے گی ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو سے کہا تھا کہ نانا کی طرح سیاست کریں ، بلاول پر بات کرنے سے لوگ مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں ، قومی اسمبلی میں جو صورتحال اختیار کی گئی یہ سارا خورشید شاہ کا ڈرامہ تھا، اجلاس بھی خورشید شاہ کے اشارے پر بلایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…