اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب ددو بم دھماکے ، جعفرایکسپریس میں سوار6مسافر جاں بحق ،18زخمی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب ددو بم دھماکوں میں جعفرایکسپریس میں سوار6مسافر جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق جمعہ کو مچھ اور آب گم کے درمیان نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دو نصب بموں سے کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفرایکسپریس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں6مسافر شمس اللہ،اما نت علی،امین اللہ، محمد وسیم ،اصغر شا ہ اور نا صر جاں بحق ہو گئے جبکہ 18افراد محمد شاہد ، منیر ، بشیر احمد ، سیدمحسن علی،ثا قب حسین ،ابو بکر ،طارق عزیر ،سلطان ، ہمیرہ بتول ، فاطمہ ، بیگ محمد،عا ئمہ بتول،حسین عباس ،سمیع اللہ،جا وید،سرور اور شا ہد اقبا ل شا مل ہیں زخمیوں میں بعض کی حا لت نازک بتا ئی جاتی ہے ۔ابتدا ئی طور زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا بعدازاں لاشوں کو سول ہسپتا ل منتقل کر کے انکے ورثاء کے حوالے اور دیگر شہروں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان ،پولیس ، لیویزکی بھاری نفری اور ریلوے کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر 2بم نصب کئے گئے تھے پہلا دھما کہ 11:40 منٹ پر بوگی نمبر3کے نیچے جبکہ اسکے 20منٹ بعد دوسرا بوگی نمبر9 کے نیچے د ھما کہ ہو۔ فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر ملزما ن کی تلاش شروع کردی۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی جس کے نتیجے میں جعفرایکسپریس کے 8افرادجاں بحق جبکہ 16سے زائد زخمی ہوگئے ۔اس حادثے پراپنے ردعمل میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ جعفرایکسپریس کودہشتگردی کانشانہ بنانے والے کے پیچھے غیرملکی ہاتھ کارفرماہوسکتاہے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ بلوچستان میں ایک ریلوے ٹریکس کونشانہ بنانے والے گروہ کوفنڈنگ ایک غیرملکی گروہ کررہاہے ۔خواجہ سعدرفیق نےخدشہ ظاہرکیاکہ جعفرایکسپریس حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلویزکی تمام ٹرینیں کلیرنس کے بغیرنہیں چلتی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکیاگیاہے تاہم اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلدہی اس کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے حادثے کے ذمہ دار گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کردیا اور دونوں افسران کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو دس‘ دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو تین‘ تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں جعفر ایکسپریس کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں چار افراد جاں بحق ، سولہ زخمی ہوگئے ، نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے سے انجن اور بوگی کو بھی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح 9بج کر 30 منٹ پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر پہنچی تو ریلوے ٹریک پرنصب بم پھٹ گیا بم پھٹنے سے جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 سمیت ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ٹرین میں سوار زخمیوں کو نکالنے کے دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے باعث چار مسافر جاں بحق اور سولہ سے زائد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ریلوے پولیس ، لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور نعشوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریلوے پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 900 کے قریب مسافر سوار تھے بم دھماکوں کی تحقیق کی جارہی ہے پہلے بم پھٹنے کے 20منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا دھماکے سے ریلوے ٹریک اور بوگی کو شدید نقصان پہنچا

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…