بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی طرف سے ہراحتجاج کےلئے 30تاریخ ،آخراس تاریخ کارازکیاہے ؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے الیکشن 2013کے بعد نوازحکومت پرانتخابی دھاندلی کے الزامات لگائے اوراسی دھاندلی کی بنیادپرحکومت سے ابتدائی طورپرقومی اسمبلی کے چارحلقے کھولنے کامطالبہ کیاجس پروفاقی حکومت نے جب مطالبہ پورانہیں کیاتوتحریک انصاف نے احتجاجی سیاست شروع کردی ۔یہ ایک حیران کن بات ہے یاعمران خان 30کوکوئی اہمیت دیتے ہیں کہ انہوں نے احتجاج کےلئے ہمیشہ کسی بھی ماہ کی 03تاریخ احتجاج کےلئے مقررکرتے ہیں جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جب پہلے جلسے کااعلان کیاجوکہ لاہورمیں مینارپاکستان میں ہواوہ بھی 30اکتوبر 2011کوہوااورتحریک انصاف کے اس جلسے نے ایک نئی تاریخ رقم کردی اورعمران خان اوران کی جماعت کے عروج کاباعث بنا۔اس جلسے کے بعد اسلام آبادمیں تحریک انصاف کادھرنابھی 30نومبر 2014کودیاجس نے حکومت کوایک مرتبہ ہلاکررکھ دیااورسیاسی ماہرین نے اس احتجاج کوکامیاب قراردیاجبکہ اس کے بعد تحریک انصاف نے رائے ونڈمارچ کااعلان کیاجس کے لئے بھی تاریخ 30ستمبرہی رکھی گئی اوربعد میں اس احتجاج کوجلسہ میں تبدیل کردیاگیالیکن اس جلسے میں عوام نے ریکارڈشرکت کی اورحکومت کےلئے ایک اہم پیغام ثابت ہوا۔اسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 30اکتوبرکواسلام آبادبندکرنے کااعلان کیاہے اورعمران خا ن نے اس موقع پرکہاہے کہ وہ 30اکتوبرکونوازحکومت کی رخصتی کادن ثابت ہوگا۔اس بارے میں عمران خان نے دعوی کیاہے کہ وہ اسلام آبادکومکمل طورپربندکردینگے جب تک کہ وزیراعظم نوازشریف اپناعہدہ چھوڑکرخودکواحتساب کےلئے پیش نہیں کردیتے ۔اب بھی عوام اورسیاسی حلقوں میں یہ بحث عام ہے کہ عمران خان کوکس نے بتایاہے کہ 30کاہندسہ ان کے لئے کامیابی کی نویدلے کرآتاہے اس لئے عمران خان یہی تاریخ پرباراحتجاج کےلئے مقرررکھتے ہیں تاہم ابھی تک عمران خان نے اس بارے میں ابھی تک اس معاملے کوایک رازرکھاہے اورنہ ہی تحریک انصاف نے 30تاریخ مقررکرنے کی کوئی وجہ بتائی ہے تاہم یہ ضرورکہاجاسکتاہے کہ 30کاہندسہ عمران خا ن کی شہرت کی بلند ی میں اضافہ کاموجب ضروربناہے تاہم ابھی تک اس تاریخ سے وفاقی حکومت کومشکلات ضرورپیش آئی ہیں لیکن عمران خان حکومت کوگھربھیجنے میں کام نہیں ہوسکے ہیں ۔اب دیکھتے ہیں کہ عمران خا ن نے ایک مرتبہ پھر30اکتوبرکواسلام آبادمیں احتجا ج کی تاریخ مقررکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…