اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اس شخص کی موجودگی میں پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتے بھارتی حکومت نے ایسا نام لے لیا ۔۔۔!بھارت ہلچل مچ گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج کی طرف سے کیے جانے والے سرجیکل سٹرائیک بارے ثبوتوں پر اروند کیجر وال کے مطالبات یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا اس طرح تو ہم ملک کے مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستان سے جنگ کرنا بے وقوفی ہو گی اور اس کا نقصان صرف بھارت کو ہی ہو گا۔ بے جی پی کے رہنما سبھرا مانین سوامے نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے موقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہم اس کے کیلئے کوئی رد عمل دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اور قصاب جیسے لوگوں کے خلاف ثبوت پیش کیے، انہوں نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کو بھارت آنے کی اجازت بھی دی تھی تاہم ابھی تک ہمیں پاکستان کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اروند کیجر وال جیسے لوگ ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں ہم پاکستان کیخلاف کوئی جوابی اقدام نہیں اٹھا سکتے ۔ لہٰذا ہمیں جنگ کیلئے سب سے پہلے اپنی حکومت کو برطرف کر کے صدارتی نظام لانا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ روس میں ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے جبکہ امریکہ نے بھی ہمیں شاباش دی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ان کے گلے کیا پڑا اب وہ روز نت نئی تاویلیں گھڑنے لگے ہیں ایسی ہی بڑھک بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی ماری ہے جن کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی اور ہمیں اس کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا لیکن پاک فوج نے اس بے بنیاد دعوے کی قلعی ٖغیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ کراکر کھول دی جس کے بعد بھارتی سیاستدانوں نے بھی سوال اٹھانے شروع کردیئے، نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے رہنما ان میں پیش پیش ہیں لیکن مودی سرکار اپنا پول کھل جانے کے خوف سے کوئی مناسب جواب ہی نہیں دے پارہی۔گزشتہ روز نریندر مودی نے بی جے پی کے رہنماؤں پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے پر پابندی لگائی اور اب ان ہی کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی فوج کی بہادری پر یقین ہے اور جنہیں ان کی قابلیت پر یقین نہیں وہ بھارت کے وفادار نہیں۔ نئی دلی میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ اُڑی حملے کے بعد انہیں کئی سابق فوجیوں کے خطوط ملے جن میں ان سے جنگ کی صورت میں ایل او سی پر تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ وہ ان لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بہادری ہمیشہ کسی بھی قسم کے شک و شبہے سے بالاتر رہی ہےلیکن پہلی مرتبہ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور ہمیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ہمیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے بغیرثبوتوں کے سرجیکل سڑائیکس کی باتیں کرنااسی طرح ہے کہ جیسے تیل کے بغیرگاڑی کوچلانا۔دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاکستانی فوج نے بہت ہی بہتراورموثراندازمیں بہت آزمودہ اورتجربہ کارہونے کاثبوت دیااوربھارت کوابھی تک سرجیکل سڑائیکس ثابت کرنے میں مشکلات کاسامناہے جس کامطلب ہے کہ بھارت کاسرجیکل سڑائیکس کادعوی جھوٹ پرمبنی ہے اوربھارتی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…