بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوف ۔۔۔واہگہ بارڈرپربھارتی فوجیوں نے بھارت کی ناک کٹوادی ،وجہ جان کرآپ پاک فوج پرفخرکرینگے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی عوام کے نعروں کی گرج اور پاکستانی جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گھبرائے تین بھارتی فوجی گرپڑے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کا اتنا خوف ہے کہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران3 انڈین فوجی گرپڑے ، ایک بارڈر دروازہ کھولنے سے کچھ دیر قبل پریڈ کی تیار ی کرتے ہوئے ،دوسرا تقریب میں بارڈر لائن پر جھنڈا اتارنے کی تقریب میں جبکہ تیسرا تقریب کے اختتام پر جھنڈا لیکر جاتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑا۔بھارتی سورما ئوں کیساتھ ساتھ بھارتی جھنڈا بھی زمین پر گرپڑا جسے اس کے ساتھی جوان نے اٹھایا۔اس موقع پر پاکستانیوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس حوالے سے بارڈرپر موجودپاکستانی شائقین میں 227سے زائد بچے ، 2000سے زائد جوان مردو خواتین اور بزرگ اورغیر ملکی بھی شامل تھےجبکہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کیلئے چین سے آئے وفد نے بھی شرکت کی۔چینی شہری بھی اس موقع پرپاکستان زندہ باداورپاک افواج زندہ باد کے نعرے بلندکرتے رہے۔ جبکہ پاکستان رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر غیر ملکی بھی تعریف کرنے اوران کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہو گئے اور ان کے ساتھ خصوصی طورپر سلفیاں بھی بنوائیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈرز پر رنجش بڑھی تو واہگہ بارڈر پریڈ کا ولولہ بھی دوبالا ہو گیاہے۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے واہگہ بارڈرپہنچی،مگر بارڈر کے اس پارمکمل طورپر سناٹا چھایا رہا اور خالی کرسیاں بی ایس ایف کے اہلکاروں کامنہ چڑھاتی رہیں۔ادھر جوشیلے پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگاکر سپاہیوں کے حوصلے بڑھائے۔وہاں آنیوالے معصوم بچوں نے پاکستانی جھنڈے کے رنگوں جیسے لباس پہن رکھے تھے۔تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا ہم اپنے دشمن کو بتانے آئے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کیلئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ،پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو پاکستان کی سخت جان زمینی افواج اورجدید ٹیکنالوجی کاامتزاج دشمن کوشکست سے دوچارکرنے کیلئے کافی ہے۔اس موقع پرچینی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ بھارتی جوان پاکستانی جوان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، لیکن آج ہم نے یہ دیکھا کہ پاکستانی شیروں کے سامنے بھارتی جوان گرپڑے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…