پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

اسمبلی سے استعفے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں نے متفقہ نیا فیصلہ کرلیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں دوسرے روز بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر گرما گرم بحث جاری رہی، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ دھوکے سے کام لے رہی ہے۔سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے، تاہم وفاقی حکومت اور چینی سفیر کے بیانات بالکل الگ ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق ان کے ساتھ دھوکے سے کام لے رہی ہے، مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے وزیر اعلی پرویز خٹک پر واضح کر دیا کہ مغربی روٹ سی پیک کا حصہ نہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ کے حوالے سے صوبے میں تشویش پائی جاتی ہے، وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق مغربی روٹ کو ترجیح دے، ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر عوامی نیشنل پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے،سی پیک منصوبے پر استعفے اراکین اسمبلی نہیں وفاقی حکومت دیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے سی پیک منصوبہ اہم رول ادا کر رہا ہے ، احسن اقبال کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، سردار نلوٹہ کا کہناتھا کہ مغربی روٹ اپنے وعدے کے مطابق تعمیر ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر کو گورنر ہاوس میں وفاقی وزیر احسن اقبال مغربی روٹ کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔ اجلاس کے آخر میں پانامہ لیکس کی آزادنہ اور شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ قرارداد بھی پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظور کر لی۔
تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 240سکولوں کے1920 اساتذہ میں بدھ کے روزتقسیم کی جس کے لئے اساتذہ کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان سمیت صوبائی وزراء وزیراعلیٰ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکر ٹریز،ماہرین تعلیم،صوبے کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کو فی کس کے حساب سے پچاس ہزار جبکہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گذشتہ سال اس مد میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے تھے جبکہ اس سال یہ رقم دگنی کر دی گئی ہے۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی بنیاد تعلیم ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت اس شعبے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اچھی کار کردگی کے حامل اساتذہ کو نقد انعام دینے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کو خاص اہمیت دے رہی ہے اور اس کی تر قی کیلئے عملی اقداما ت اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کے تحت چالیس ہزار اساتذہ بھرتی کئے ہیں اور اس سلسلے میں خالص اہلیت کو مد نظر رکھا گیاہے اور رشتہ داروں اور عزیز وں کوبھرتی کرنے کی روایات موجودہ حکومت نے ختم کردی ہیں جبکہ اقرابا پروری سے بالا تر ہوتے ہوئے میرٹ کے مطابق ہزاروں مزیدقابل اور محنتی اساتذہ مزید بھر تی کئے جارہے ہیں۔ محمد عاطف خان کا کہنا تھا کہ طلباء کیلئے باقی لوازمات کے علاوہ اصل کردار ٹیچر کا ہوتا ہے اور قوم کاقیمتی اثاثہ بچے ہوتے ہیں جو اساتذہ کے سپرد کئے جاتے ہیں اس طرح قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسی لئے صوبائی حکومت اساتذہ کرام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے جبکہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی ہورہی ہے اور حکومت کے اس اقدام سے محنتی اساتذہ ، والدین اور طلباء مطمئن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…