ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک ہو گا: پرویز مشرف

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں پاکستان مشکل اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ کرپشن اور بد عنوانی کا بازار گرم ہے۔ تیسری سیاسی قوت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ چترال اور گلگت بلتستان کے عوام اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر تیسری قوت کے قیام کا آغاز کریں۔ گلگت بلتستان اور چترال کے عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے۔ 2013 کے انتخابات میں حصہ لینے پاکستان آیا لیکن میرے خلاف مقدمات قائم کر کے مجھے انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا۔ ملک میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک لگ رہا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مت ووٹ دیں ۔ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوئے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تبدیلی چاہیے تو آل پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام اداروں سمیت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو غلط لوگوں کے شکنجے سے نجات دلائے۔ تبدیلی صیح لوگوں کو ووٹ دے کر لائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…