جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’میں مجرم اورسخت سزا کا حق دار ہوں، مجھے بے عزت اورمجھے فوج کے حوالے کردینا چاہئے‘‘

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی حمایت میں آواز اٹھانے والے بھارت کے نامور اداکار اوم پوری نے غداری کے مقدمہ درج ہونے کے بعد معافی مانگ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکارکی ہلاکت کے خلاف سمیت پاکستانی کی حمایت میں بھارتی پروگرام میں اپنی آوازبلند کر نے والے بھارتی اداکاراوم پوری نے بغاوت کے مقدمے کی درخواست جمع ہونے کے بعد معافیاں مانگنا شروع کردی ہیں۔ اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں میری جانب سے کہی گئیں باتوں پربے حد شرمندہ ہوں جب کہ میں نے جو بھی کہا کہ اس پر مجھے سخت سزا بھی ملنی چاہیئے۔بارہ مولا میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکارکے حوالے سے اپنے اس بیان کہ ‘‘میں نے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے’’ پران کا کہنا تھا کہ پہلے میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں، اگر وہ مجھے معاف کردیتے ہیں تو میں بھارت اوربھارتی فوج سے معافی مانگتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا میں جانتا ہوں یہ بہترنہیں کہ آپ بہت کچھ کہہ دیں اورپھرمحض معافی مانگ لیں۔اداکارکا کہنا تھا کہ جوبھی میں نے کہا کہ ان سب باتوں کے بعد میں مجرم ہوں اورسخت سزا کا حق دار ہوں، مجھے بے عزت کرنا چاہیئے جب کہ مجھے فوج کے بھی حوالے کردینا چاہیئے۔ اوم پوری کا کہنا تھا کہ آرمی کو چاہیئے کہ وہ مجھے ہتھیارچلانا سکھائے اورمجھے بالکل اسی جگہ پر بھیجے جہاں اس بہادرنوجوان نے اپنے ملک کی خاطرجان قربان کی، مجھے بالکل معاف نہیں کرنا چاہیئے، میں قوم سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے سزا دی جائے۔واضح رہے کہ گززشتہ روزاداکارکے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ اوم پوری نے پروگرام میں پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت اوربھارتی فوج کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…