پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو جس خبر کا انتظار تھا وہ آہی گئی ۔۔۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نےاہم ترین فیصلہ کر لیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے بعد پاکستان کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے کسی بھی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ اور کہا گیا ہے کہ اب کی بار پہل پاکستان کو نہیں بلکہ بھارت کو کرنا ہوگی ۔ اس حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے تک بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مشیر قومی سلامتی کو بھارت سے رابطے جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے تک بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پہل بھی بھارت کو کرنا ہو گی، مشیر قومی سلامتی کو بھارت سے رابطے جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اب تعلقات کی بحالی کیلئےبھارت کوناصرف پہل کرناہوگی بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنی ہوں گی، مقبوضہ وادی کےعوام کیلئے بہترفضا قائم کرنی ہو گی، بھارت کو سرحدی خلاف ورزیاں روکنے کا بھی عملی مظاہرہ کرنا ہو گا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہواکہ مشیرقومی سلامتی اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےتفصیلات سےآگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نےبریفنگ دی کہ بھارتی ہم منصب اجیت دول نے پیشکش کی کہ اب کہیں ملتے ہیں۔اجلاس میں اس پیشکش پر بھی تفصیلی غورکے بعد اتفاق کیاگیاکہ بھارتی مشیر قومی سلامتی سے ابھی ملاقات مناسب نہیں، ملاقات سے تاثر جائے گا کہ سرحد پر فوجی شہید ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ملاقاتیں ہو رہی ہیں،ملاقات سےیہ پیغام بھی جائےگا کہ کشمیری گولی کھا رہے ہیں اور پاکستان بھارت سے پینگیں بڑھا رہاہے۔تاہم قیادت نےناصر جنجوعہ کو بھارتی منصب سے ٹیلی فونک رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ بھارت کی طرف سے عملی اقدامات اٹھائے جانے پر معاملات آگے بڑھ سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…