پشاور(این این آئی) پشاور میں کاونٹر ٹیرارازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گر د کے قبضے سے ایک بم برآمد کر لیا گیاپشاور میں کاونٹر ٹیرارازم ڈیپارٹمنٹ نے جنرل بس اڈے میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔