منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

آئو مل کر یہ کام کرتے ہیں ۔۔۔! پاکستان نے بھارت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایک بارپھربھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ٗپاکستان پرالزام تراشی سے حملے روکنے میں کوئی مد د نہیں ملے گی۔بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں پاکستانی ہائی کمشنرنے کہاکہ دونوں ممالک کوسفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سرجیکل اسٹرائیک جیسی کوئی سرگرمی نظرنہیں آئی۔عبدالباسط نے بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوتا تو اس کا بھرپور جواب دیا جاتا ٗبارہ مولا،اڑی اوردیگرواقعات سے واضح ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنیکی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پرالزام تراشی سے حملے روکنے میں کوئی مد د نہیں ملے گی۔ جب تک بھارت اوڑی حملے کی تحقیقات ہم سے شیئر نہیں کریگااس پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے خلاف بیان بازیوں کے باوجود پاکستان پرامن مذاکرات کی پالیسی پر کاربند ہے، اگر پاکستان کو دہشت گرد ریاست کہا جائے گا تو پھر تعاون کی کوئی گنجائش نہیں بچے گی۔عبدالباسط خان نے دونوں ملکوں کے درمیان امن کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک سمجھتے ہیں کہ جنگ ہمارے مسائل کا حل نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا، امید ہے کہ سارک کانفرنس جلد ہو گی اور پاکستان ہی اس کی میزبانی کرے گا۔
واضح رہے پاک بھارتی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔ بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی جاری ہے ۔اور حال ہی میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا گیا ۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نیتجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت جنگی جنون میں مبتلاہوکرلائن آف کنڑول پرفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے مسلسل نرم دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔میڈیا ذرائع کےمطابق بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلسل حملے بھارتی عوام میں انڈین فوج کا مورال بلند رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…