جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

قتل کی دھمکیاں،بیٹی کے قتل سے دو روز قبل کیامنصوبہ بنایاتھاتھا،قندیل بلوچ کے والد کے انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان(این این آئی)مقتولہ قندیل بلوچ کے والد نے کہاہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کا مرکزی ملزم انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد عظیم نے کہا کہ قندیل کے قتل سے دو روز قبل ان کا اپنی بیٹی کے ہمراہ کراچی جانے کا منصوبہ تھا، تاہم قاتلوں نے ہماری پوری زندگی تباہ کردی۔انہوں نے کہا کہ قندیل کے قاتل تقریباً 2 لاکھ روپے کے زیورات اور 40 ہزار روپے نقدی بھی چرا کر لے گئے، جس کے بعد ان کے پاس اپنی بیٹی کی میت آبائی گاؤں لانے والی ایمبولینس کو دینے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو قندیل کے قتل میں ملوث ایک ملزم ظفر سے جان کا خطرہ ہے، جو اب تک آزادی سے گھوم پھر رہا ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قندیل کو قتل کرنے کے لیے ظفر نے وسیم کو اکسایا تھا اور وسیم کے ہمراہ حق نواز کو اس کام کے لیے بھیجا تھا۔قندیل بلوچ کے والد عظیم نے کہا کہ انہیں قندیل کے قتل سے متعلق کیس کے حوالے سے کوئی آگاہی فراہم نہیں کی گئی اور اس حوالے سے جاننے کے لیے اخبارات ہی ان کا واحد ذریعہ تھا۔انہوں نے کہاکہ قندیل کے قتل کے بعد وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…