منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاہورمیں پراسراردھماکہ،ہلاکتیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سکریپ کے گودام میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے گودام کو سیل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ مال روڈ کے قریب نہر سے 28سالہ نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ جوزف کالونی میں واقع سکریپ کے گودام میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی زد میں آ کر مزدور سدھیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لیاقت شدید زخمی ہو گیا۔ لیاقت کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا زوردار تھا لیکن سلنڈر پھٹا یا کچھ اور معلوم نہیں ۔ تاہم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے پوری مارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گودام میں گیس سلنڈر نہیں دھماکا خیز مواد یا دستی بم پھٹا ہے تاہم گودام کو سیل کر کے مختلف پہلوں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ریس کورس پولیس کے مطابق پیر کی صبح مال روڈ کے قریب نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت صفدر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو لال پل مغلپورہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کے جاں بحق ہونے والا نوجوان ذہنی مریض تھا اور شبہ ہے کے پل پار کرتے ہوئے نہر میں گرگیا۔پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…