اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اب گھر بیٹھے ریل کا ٹکٹ بک کرائیں ،موبائل فون پر تصدیقی پیغام وصول کریں ،پاکستان ریلویز میں ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرادیا گیا ،وزیر ریلوے سعد رفیق کہتے ہیں ای ٹکٹنگ نظام گرین لائن ٹرینز پر لاگو ہوگا ، 8ماہ کے دوران تمام ٹرینوں کو ای ٹکٹنگ سے جوڑ دیا جائے گا۔ ای ٹکٹنگ پر سروسز چارجز ہوں گے،جو دینا پڑیں گے۔وزیر ریلویخواجہ سعد رفیق نے ای ٹکٹنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب کیموقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شروع میں ای ٹکٹنگ کا نظام گرین لائن ٹرینز پر لاگو کیا گیاہے،لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کارز کو بھی ای ٹکٹنگ میں شامل کیا گیاہے۔
عمران خان کے بارے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک کھلنڈراشخص،جو خود کو سیاستدان کہتاہے،عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے ،بھارت پاکستان کی سرحدوں پر چھیڑکانی کر رہی ہے،لیکن یہ ملک میں تماشا کر رہا ہے ،لاہور:یہ عجیب آدمی ہے،نہ عقل ہے،نہ دلیل، نہیں سمجھتا کہ اس شخص کو کسی ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے،پوریملک میں سے چند ہزار لوگ اکٹھے کرنیسیکیا فرق پڑ گیا،رائے ونڈ جانا ہی تھا،تو دیکھ لیتا کہ کیا یہ موزوں وقت ہے۔پرویز مشرف کے سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ پرویزمشرف ناچنیگانے اور ٹھمکا لگانے میں لگا ہوا ہے،اب ان کی کمر اور ہڈیاں بھی ٹھیک ہیں،ان کااصل کام ناچنا ہے،انہیں ناچنے دیں۔سعد رفیق نے کہا کہ اگر رعایتی ٹکٹ والے مناسب ڈسٹکاؤنٹ پر آجائیں تو انہیں بھی ای ٹکٹنگ پر لیا آئینگے،رعایتی ٹکٹ لینیوالوں کو ای ٹکٹنگ کی سہولت فی الحال میسر نہیں ہو گی،80فیصد رعایت موزوں نہیں ہے،یہ میرا پالیسی بیان ہے،صحافیوں کو 80فیصد رعایت مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایکسپریس کے حادثے کے نو افراد ذمہ دار ہیں، عوام ایکسپریس کا اسسٹنٹ ڈرائیوراور گارڈ حادثے کے ذمہ داروں میں شامل ہیں،مال گاڑی کا ڈرائیور اور گارڈ بھی حادثے کے ذمہ دار ہیں،شیرشاہ کا اسٹیشن ماسٹر اور ملتان کنٹرول روم کا چیف سیکشن کنٹرولر ذمہ دار ہے،حادثے کے ذمہ داروں کو شوکاز جاری کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی ۔
پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری، گھربیٹھے عوام کیلئے حکومت کی ایسی آفر کہ جان کر خوش ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































