بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

براہمداغ بگٹی نے نمک حرامی کی تمام حدیں پار کر دیں 

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)براہمداغ بگٹی بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن طریقے سے بھارتیوں کو خوش کرنے طریقے ڈھونڈنے میں لگا ہوا ہے ۔ تازہ ترین واقعے میں براہمداغ نے گاندھی کی سمادی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ تفصیلات کے مطابق غدار وطن بھارتیوں کے ٹکڑوں پر پلنے کیلے اور ان کے قدموں میں لوٹنے لگا۔ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کے لیے براہمداغ بگٹی تمام حدیں پھلانگ گیا ، گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو خون سے رنگنے والا گاندھی کے آگے جھک گیا۔ براہمداغ بگٹی نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔ براہمداغ بگٹی ان دنوں بھارت میں شہریت کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہے۔ بھارت نے اسے پناہ دینے کی پیشکش کی لیکن پھر لفٹ نہیں کرائی۔غدار وطن بھارتیوں کے ٹکڑوں پر پلنے کیلے اور ان کے قدموں میں لوٹنے لگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اپوزیشن کانگریس نے بلو چ با غی رہنما براہمداغ کو پناہ دینے کی مخالفت کر دی ۔بھارتی میڈیا کیمطابق براہمداغ بگٹی نے سو ئٹزرلینڈ میں بھارتی مشن سے ملاقات میں سیاسی پناہ کی درخواست پیش کی، سیاسی پناہ حاصل کرنے کے باقاعدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے براہمداغ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن جائیں گے، دوسری طرف کانگریس نے براہمداغ کی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ کا نگر یس کا کہنا ہے کہ اس اقدا م سے بھا رت کے خلا ف دنیا میں منفی تا ثر پیدا ہو گا ، اور پا کستا ن کے اس دعوے کو تقویت ملے گی کہ بھا رت بلو چستا ن میں مداخلت کر رہا ہے، ادھربلوچ قوم پرست رہنما حربیار مری کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ جن کی زندگی کو خطرہ ہے انھیں کسی بھی ملک میں اگر پناہ ملتی ہے تو لینی چاہیے لیکن اگر بلوچ غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لیں تو اس کے اثرات ٹھیک نہیں ہوں گے۔بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں حربیار مری کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا فائدہ جہادی گروپ اٹھا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ان بلوچوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے جو مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔لندن میں مقیم قوم پرست رہنما کا کہنا تھا کہا کہ فی الحال نہ تو ان کا انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا اردارہ ہے اور نہ ہی انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ انھیں برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی ہوئی ہے تو وہ انڈیا کیوں جائیں؟ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسقبل میں برطانیہ میں حالات مشکل ہوئے تو وہ پھر ساتھیوں کے مشورے سے ہی فیصلہ کریں گے۔‘کچھ بلوچ قوم پرست یہ سمجھتے ہیں کہ جنیوا میں مقیم بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے جلاوطن سربراہ براہمداغ بگٹی کی طرف سے انڈیا میں سیاسی پناہ کی درخواست کے فیصلے کا بلوچوں پر منفی اثر پڑے گااس سوال کے جواب میں حربیار مری کا کہنا تھا کہ ’برہمداغ بگٹی کی اپنی سوچ ہے اور وہ اس سوال کا جواب خود دیں گے.

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…