اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی سزاوں کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دینا چاہیے۔ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، بھارتی میڈیا کے مطابق سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، 1971 کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلی فونک رابطہ ہو ، سرتاج عزیز نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے رابطے کی تصدیق کردی ۔قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، رابطے میں دونوں حکام نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے باہمی رابطوں پر اتفاق کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ناصر جنجوعہ، اجیت دوول رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی تناؤ میں کمی اور کشمیر پرفوکس کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت سرحد پر کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطے میں دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی تناؤکم کر کے کشمیر پرفوکس کیاجائے۔
بھارت کے بعد ایک اور ملک کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
4
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں