بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مودی کو گروی رکھ کر لاکھوں ڈالر کا حصول ۔۔۔! پاکستانی سینئر سیاستدان کے دعوے نے ہلچل مچادی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دوغلے پن سے ایسا لگ رہا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی کا ڈرامہ میاں نواز شریف کو پانامہ لیکس سے بچانے کے لئے رچایا گیا ہے۔ نریندر مودی ایک طرف جنگ کی باتیں کرتا ہے اور دوسری طرف کشیدگی کم کرنے کی درخواستیں بھی کر رہا ہے ۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ مودی نواز دوستی نے کشیدگی کا ڈرامہ رچا کر اپنے اپنے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی اور یہ سوچ اپنی جگہ ایک وزن رکھتی ہے کہ دونوں میں روابط موجود ہیں ۔گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کوگروی رکھ کر ڈالر اور بانڈز حاصل کئے جا رہے ہیں اور حواری کہتے پھرتے ہیں کہ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔ حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے غریب روٹی اور پانی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے پاک بھارت کشیدگی کو ہوا دے کر نواز شریف کے ساتھ دوستی کو پروان چڑھایا ہے کیونکہ تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ اڑی حملہ بھارت کے ہی گلے پڑ گیا ہے ۔ اتنی زیادہ سکیورٹی میں پاکستان سے چار بندوں کا جا کر حملہ کرنا ممکن ہی نہیں تھا اور بھارت کے حکمران اب تک ثبوت پیش نہیں کر سکے اس کے بعد بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا بھی بے بنیاد پراپیگنڈہ کر کے تنازعے کو ہوا دینے کی کوشش کی اور ہماری آئی ایس پی آر نے اسے بھی غلط ثابت کر دیا میرا دل کہتا ہے کہ نریندر مودی اور نواز شریف میں رابطے موجود ہیں اور وقت یہ ثابت کرے گا ۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور نریندر مودی ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں آج کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ انہیں اندر سے تباہ کر دے پانامہ لیکس کے معاملے پر سب سے زیادہ امیدیں سڑکوں سے ہیں۔پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مائنس شاہ محمود قریشی کے یہ ان کے حامیوں کا اجلاس ہے پانامہ لیکس کے معاملے کا پیچھا ہر گز چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نے احتساب کی حامی نہیں بھری تو اسلام آباد سمیت پورے ملک بند کرنے کے وعدے کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ اتنا بآ تھا کہ اتنی بڑی ریلی میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھی اس ریلی سے نواز شریف اور شہباز شریف کے پسینے نکل آئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایک لاکھ لوگ شریک ہوئے یا ایک بندہ لیکن گھروں میں بیٹھے 10 کروڑ لوگوں نے عمران خان کی تقریر کو سن لیا ۔ا نہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مودی سرکار ایک ہی سوچ کے مالک ہیں مودی سرکار سرجیکل سٹرائیک اور نواز شریف سرجری سٹرائیک کے ڈرامے جھوٹ پر مبنی تھے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جنرل اسمبلی کی تقریر میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا آخر کیوں؟ ان سے پوچھنا چاہئے ۔ نریندر مودی اور نواز شریف اصل میں دونوں امریکہ کے لئے کام کر رہے ہیں دونوں کی سوچ ایک ہی ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نواز شریف ، جہانگیر ترین اور عمران خان کے خلاف کیس نہیں سنے گا انہوں نے نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سب سے عزیز چیز پیسہ ہے اور یہ چوروں کی ایک چین ہے ۔ نواز شریف کے بعد زرداری اور اس کے بعد اسفندر یار ولی ۔ ان کی کرپشن چھپانے کی حمایت میں سامنے آ جائیں گے ۔ نواز شریف کو معلوم ہے کہ اگر وہ احتسابی عمل پر یقین کرے تو جیل جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بھارت کے سامنے آنکھ میں آنکھ نہیں ڈال سکتا ہے۔پانامہ لیکس کے معاملے میں اپوزیشن اندر سے نواز شریف کے ساتھ ہیں احتساب کے عمل سے بیشتر پارٹیاں عاری ہیں احتساب کے آدھے کسیز سندھ میں ہیں ۔ آصف علی زرداری پارٹی کے ویٹو پاور ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ شفاف احتسابی عمل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج ہونے والے اجلاس میں اس لئے نہیں بلایا کہ نواز شریف مجھ سے ڈرتے ہیں مجھ سے آنکھیں نہیں ملا سکتے ہیں ۔ انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین کوریڈور کا معاہدہ کرایا ہے نواز شریف کو یہ بھی معلوم ہے کہ شیخ رشید کا چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں انہیں تمام معلومات کا علم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا جمہوری نظام سب ڈکیتی ہے اس طرح نیب اور دیگر اداروں کا بھی یہی حال ہے ۔ملک 25 ہزار ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ ، قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ سمیت دیگر تمام منصوبے ناکام ہو رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم کی منتقلی میں 38 فیصد کمی آئی ہوئی ہے ہماری برآمدات میں کمی اور ٹیکسٹائل سیکٹر بری طرح تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کاغذات میں ہیر پھیر کرنے کا ماہر ہے انہوں نے لاہور موٹر وے بطور بانڈز کو قرض لینے کے لئے گروی رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے نہ غریب کو روزگار ، زندگی کی سہولتیں ، تعلیم اور صحت کو سہولت ملے گی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے پیچھے شیخ رشید اور عمران خان دو سٹنگر میزائل ہیں ان کا پیھچا نہیں چھوڑیں گے انہیں ہر حالت میں گرا دیں گے بے شک اس کا نتیجہ جو بھی ہو ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…