پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تمہارے والد کون تھے؟عدنان سمیع خان کو معروف گلوکار کا کرارا جواب،اوقات یاددلادی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) معروف گلوکار سلمان احمد نے عدنان سمیع کو ان کی اوقات یاد دلادی، سلمان احمد کا کہنا تھا کہ اگر پوری پاکستانی قوم دہشت گرد ہے تو کیا آپ کے والد بھی دہشت گرد ہیں ؟؟ کیا آپ کا ان سے بھی کوئی تعلق نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی نواز گلوکار عدنان سمیع کے گرگٹ کی طرح بدلتے رنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں دبنگ خان کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، تاہم بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں پر حیران ہوں کہ کیا کوئی ان کی سن بھی رہا ہے؟؟۔بھارت میں موجود میرے لاکھوں مداح اور میرے دوست امن کی بات کرنے پر میرا مذہب، زبان، شناخت اور ایمان تبدیل کرنے کو نہیں کہتے۔عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ کی مسخ شدہ دلائل پر صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمہارے والد بھی ایک دہشت گرد سفیر تھے، کیا بھارت شہریت اور شہرت کیلئے تم نے ان سے بھی تعلق توڑ دیا؟؟۔ایک سفیر کے بیٹے ہونے کی حیثیت سے تم کو بتا ہونا چاہئے تھا کہ جوہری جنگ نہ کسی کے مفاد میں ہے اور نہ کبھی کوئی جیتا ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں کسی گلوکار کو جنگی جنون میں مبتلا ہوتا دیکھوں گا، آج کا دن آرٹ اور کلچر کی تاریخ کا افسوس ناک دن ہے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…