اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کی طرح پاکستانی کشتی پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ بھی مسترد کر دیا گیا ۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی کشتی یا ملاح لاپتہ نہیں ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی کشتی اور ماہی گیر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو کہ غلط ہے ۔ اس سے قبل بھارتی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کشتی کو ضبط کر کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے پاکستانی کشتی پور بندر گجرات کے ساحل پر پکڑی جب کہ کشتی میں سوار 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت پاکستان کی سرحد کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کر چکا ہے ۔