جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حسینہ واجد پاکستان مخالفت میں حد سے آگے بڑھ گئی،انتہائی زہریلی زبان کا استعمال،بڑادعویٰ کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آئی این پی)بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدبھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگیں ،شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کو ایک شکست خوردہ قوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1971کے جنگی جرائم کے مجرموں کو دی گئی حالیہ پھانسیوں پر پاکستان کے احتجاج نے بنگلہ دیش کے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوت ہے ،ہم نے اپنی جنگ آزادی (1971میں ) اس کو شکست دی اورایک شکست خوردہ قوت سے ہمیں بہت کم فرق پڑتا ہے ۔پاکستان کا نقطہ نظر ایک شکست خوردہ پارٹی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جب سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے ہم پاکستان کا سفارتی سطح پر سامنا کریں گے ۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے حسینہ واجد کا کہنا تھاکہ اسصورتحال نے ہمیں پریشان کیا ہے ہم کسی بھی طرح کی کشیدگی اور جنگ جیسی صورتحال نہیں چاہتے کیونکہ اس صورت میں ہم بھی متاثر ہونگے اور خطے میں ہماری ترقی بری طرح متاثر ہوگی ۔امید ہے کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں گے ۔واضح رہے کہ بھارت کے دباؤ میں آکر بنگلہ دیش نے اسلام آبادمیں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…