جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ایک نشست والا شر پسند اس شخص کو لے ڈوبے گا‘‘

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پنڈی والاصاحب عمران خان سے دوستی نہیں دشمنی نبھا رہا ہے ،صرف ایک نشست رکھنے والاشر پسند عمران خان کو آئندہ عام انتخابات میں ایک نشست کے قابل بھی نہیں چھوڑے گا ،محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ،اے کیٹگری کے جلوسوں اور مجالس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ بد قسمتی سے عمران خان کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ جس کی پٹی پڑھ رہے ہیں جلد ان کی سیاست کا مکمل ستیا ناس ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سرحدوں پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے اور ایسے موقع پر جب قومی یکجہتی کی ضرورت ہے عمران خان نے اپنا ڈرامہ شروع کر دیا ہے ان کے اس اقدام کو کس کی مدد کہا جائے ۔ لاہور کی عوام نے عمران خان کی آتشزدگی سے بھرپور سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کے تیور دیکھتے ہوئے آئندہ جلسے نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے ۔ عمران خان کو مفت مشورہ ہے کہ شر پسند کے پیچھے لگ کر اپنی سیاست کا ستیا ناس نہ کریں ۔ پنڈی والاصاحب عمران خان سے دوستی نہیں دشمنی نبھا رہا ہے اور ان کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتے ہیں،اگر عمران خان اسی طرح اپنا کندھا فراہم کرتے رہے تو آئندہ عام انتخابات میں ایک نشست کے قابل بھی نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے مقابلے سے باہر ہونے کے بعد پی ٹی آئی ہمارے مقابلے پر رہے لیکن اپنی بیوقوفیوں سے خود مقابلے سے باہر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پاک فوج اور رینجرز کی 82کمپنیوں کو ریکوزیشن کریں گے جو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کے لئے دستیاب ہوں گی ۔محرم الحرام میں مجموعی جلوسوں اور مجالس میں سے حساس کا اعدادوشمار مرتب کر لئے ہیں اور ان جلوسوں اور مجالس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…