اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ مردان کچہری میں2ستمبر کے حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور دہشتگردوں کے مزید 4منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردان کچہری حملے کے 5دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ، یہ دہشت گرد دو ستمبر کو مردان کچہری حملے میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے مزید 4منصوبے ناکام بنا دیے گئے ، وزیراعظم نوازشریف نے حساس ادارے کی کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی اور انٹیلی جنس ایجنسی کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی محفوظ پاکستان کی جانب ایک اور قدم ہے ، دہشتگردوں کی گرفتاری سے مزید منصوبے بے نقاب ہوئے جس سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔ واضح رہے کہ 2ستمبر کو مردان کچہری حملے میں 14بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔
حساس ادارے نے بڑا کام کردکھایا،وزیراعظم کی مبارکباد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل



















































