حکومت کیخلاف دوسرا راؤنڈ،اعلان کردیاگیا
لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ کارکن قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کی تیاری شروع کردیں جس کا اعلان جلد ہو گا ،پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے حکمرانوں کو جواب دیناپڑے گا،یہ عوامی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی۔عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف مالی کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے نیب،ایف آئی اے،ایف بی آر نے قوم کو بہت مایوس کیا۔اداروں کو آزاد کرنے کی جدوجہدبھی ہماری قصاص و انصاف تحریک کا حصہ ہے ۔شریف برادران کو بتانا پڑے گا کہ لندن کے لگثرری محلات کس پیسے سے خریدے گئے اور 17جون 2014 کے دن حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر حملہ کیوں کیا اور 14 بے گناہ کارکنوں کو کیوں قتل کروایا؟انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کے جرائم نظر انداز ہو جائینگے ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ عیار اور مکار حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو متحد کرینگے۔موجودہ حکمرانوں نے تمام قومی اداروں کو یر غمال بنا رکھا ہے،اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو گا کہ 2 سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف نہیں ملا اور 6 ماہ سے پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز نہیں ہو سکا۔ دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین نے عوامی تھریک لاہور کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی بھی صدارت کی ۔انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں اٹھانے کے حوالے سے کیس تیار کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی علالت میں درخواست دی تھی کہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو استغاثہ کیس کا حصہ بنایا جائے مگر ہماری یہ درخواست مسترد کر دی گئی جس سے شہدا کے ورثا کو دلی دکھ پہنچا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا



















































