اسلام آباد (این این آئی)ڈی ایچ اے اسلام آباد اراضی کیس میں گرفتار ایک اور ملزم وسیم اسلم بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا ٗ کامران کیانی کی کمپنی ایلیزیم کے سابق سی ای او نے نیب کو باضابطہ درخواست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلیزیم کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اسلم نے نیب کو درخواست میں کہا ہے کہ کمپنی کے اصل مالک کامران کیانی ہیں اور اگر کوئی جرم ہوا تو اس کے ذمہ دار وہی ہیں ۔ گرفتار ملزم کا مزید کہنا ہے کہ کامران کیانی کو بچانے کیلئے اسے پھنسایا جا رہا ہے۔ وسیم اسلم سے پہلے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جبکہ تیسرے ملزم کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ نے نیب سے پلی بارگین کر لی تھی ۔