ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی اداکاروں پر پابندی کیوں لگائی ، بھارتی اہم ترین عہدیدار مستعفی ہو گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْ ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی بڑھتی کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) کے ایک ممبر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔اس کے بعد انڈین فلم ایسوسی ایشن کے ممبر راہول اگروال نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اپنے خط میں راہول کا کہنا تھا کہ ’فن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور آرٹ کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو ایک ساتھ جوڑیں نہ کہ انہیں الگ کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک ساتھ مل کر جنگ کے بجائے امن کو فروغ دیں کیوں کہ ہم سب ایک جیسے ہی ہیں‘۔راہول کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک دوسرے پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں اور بجائے اس کے کہ ہم دنیا کو یہ دکھائیں کہ دہشت گردی ان دونوں ممالک کو الگ نہیں کرسکتی، بنیاد پرست ہمیں حالت جنگ میں رکھنا چاہتے ہیں‘۔آخر میں انہوں نے کہا کہ جب گورننگ باڈی نے ان کی آواز کو تسلیم ہی نہیں کیا تو یہ ان کی ’ذاتی ناکامی‘ اور ایسوسی ایشن کے لیے ’بیکار‘ بات ہے۔۔#/s#

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…