سوات( آن لائن )پاکستان کے اہم ترین شہرمیں موسیقی پرپابندی لگادی گئی ۔فنکاروں کاشدیداحتجاج ۔خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کی جانب سے مقامی رقاصاؤں اور گلوکاراؤں کی جانب سے ان کی رہائش گاہوں پر رقص اور موسیقی کی محفلیں منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ‘اس پابندی نے طالبان دور کی یاد تازہ کردی ہے۔۔ا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سوات میں امن قائم ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں ایسے میں اس قسم کی پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔مینگورہ شہر کے وسط میں آباد محلہ بنڑ پیشہ ور فن کاروں اور رقاصاؤں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے اور یہاں والیِ سوات کے دور سے اس فن سے وابستہ لوگ آباد ہیں تاہم حالیہ پابندی سے یہاں مقیم فن کار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔اس حوالے سے گلوکارہ سعدیہ شاہ نے بتایا کہ ‘اگر یہی پابندی برقرار رہتی ہے تو معاشی مشکلات سے چھٹکارے کے لیے یہاں مقیم فن کار نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔اس فن سے وابستہ ایک شخص جہانگیر پابندی کے اس صورتحال پر انتہائی افسردہ نظر آئے۔ان کے مطابق علاقے میں رقاصاؤں اور اس فن سے منسلک دیگر لوگ جن میں اکثریت کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ علاقہ دہشت گردی سے متاثرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انجانے شخص کو گھروں کے اندر نہ لے کر جائیں۔ انھوں نے بتایا وہ تقریبات کیلیے باہر جانے سے پہلے مقامی پولیس سٹیشن میں اطلاع کرتے ہیں اور یہ کہ باہر پروگرامز کے لیے جانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔نئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ نادیہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بہت شوق سے اس فن کا انتخاب کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس فن میں ایک مقام حاصل کروں لیکن حالیہ پابندی میری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ان کے مطابق اس قسم کی بلاجواز پابندیوں سے اس میدان میں آگے آنے والے فن کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔گلوکاراؤں اور رقاصاؤں پر پابندی کے حوالے سے مینگورہ کے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حبیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یہ علاقہ دہشت گردی سے متاثرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انجانے شخص کو گھروں کے اندر نہ لے کر جائیں
پاکستان کے اہم ترین شہرمیں موسیقی پرپابندی لگادی گئی ،فنکاروں کاشدید احتجاج
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
اسلام مخالف بولی وڈ فلم ادے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ