جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انڈیا کا بڑا دوست پاکستان کے حق میں بول پڑا, بھارت منہ دیکھتا رہ گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان پر بہت احسانات ہیں جنہیں ہم فراموش نہیں کر سکتے پاک افغان تعلقات کا بھارت سے موازنہ نہ کیا جائے دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت اپنی اپنی جگہ پر ہے پاکستان افغانستان کو بھارت کے پلڑے میں نہ ڈالے ۔بدھ کو نوشہرہ میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لئے نئے سنٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگ جاری ہے جنگ کے باعث افغان عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔
پاکستانی عوام اور حکومت نے گزشتہ دہائیوں سے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے پاکستان میں پناہ دی اور مہمان نوازی کی افغان حکومت اور عوام پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر حالت نارمل ہے افغانستان سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہے پاکستان ہمیں انڈیا کے پلڑے میں نہ ڈالے پاکستان افغانستان کا اسلامی بھائی ملک ہے پاکستان کے افغانستان پر بہت احسانات ہیں افغانستان کے بھارت اور پاکستان سے تعلقات اپنی اپنی جگہ پر ہیں ۔ دوسری طرف بھارت کو افغانستان کےاچانک اس بیان پر حیرانگی ہوئی ہےاور بھارتی حکومتی حلقوں میں افغانستان کی جانب سے اس بیان پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…