ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان روس فوجی مشقیں ایک گریٹ گیم ۔۔؟امریکی محکمہ خارجہ کے بیان نے بھارت کو ٹھنڈاکر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان اور بھارتی حکام کی بیان بازی کا علم ہے، دونوں ملکوں میں امن اور قریبی تعلقات چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں اور خطے میں پا ئیدار امن قائم ہو،پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ خواہش کے دونوں ملک براہ راست مذاکرات کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ایک سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کو پڑسیوں کیلئے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات کو کم کرنا ہوگا، دہشتگردی اور شدت پسندی سے نمٹنے میں اسلام آباد دے تعاون اور مدد کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف پا ئیدار مہم چاہتے ہیں۔ ٹونر نے تسلیم کیاکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج نے پیش رفت کی لیکن پاکستان پڑوسیوں کو ہدف بنانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف بھی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔امریکا کے بھارت کے ساتھ گہرے، دوطرفہ اور کثیرجہتی تعلقات ہیں جب کہ سیکیورٹی تعاون کو بھی آگے بڑھارہے ہیں۔پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان روس اور امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یا کسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…