جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

20گریڈ سے ریٹائر خاتون سرکاری افسر کوپاگل خانے میں داخل کرادیاگیا،وجہ انتہائی افسوسناک

datetime 26  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے گریڈ20میں ریٹائر ہونے والی خاتون سرکاری افسر کی پاگل خانے سے بازیابی کیلئے درخواست پر میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ مینٹل ہسپتال لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خاتون کو 29ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے درخواست پر سماعت کی ۔انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھانچے نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنی سگی خالہ اور الیکشن کمیشن سے گریڈ 20میں ریٹائر ہونے والی سرکاری افسر فرحت کو پاگل خانے داخل کر ا دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کے باوجود اسے گزشتہ پانچ سال سے مینٹل ہسپتال میں زبردستی قید رکھا گیا ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ خاتون کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ فاضل عادلت نے جس پر ایم ایس مینٹل ہسپتال کو 29ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے خاتون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…