اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کو قتل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان مین کو نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کو محسوس ہوا کہ اسے اپنے پڑوسی شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار سے خطرہ ہے تو وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگْ ان کو ہلاک کرنے پر تیار ہے۔ یہ بات امریکی ٹی وی نے بتائی۔وزیر دفاع نے نے مزید بتایا کہ جنوبی کوریا مرکزی علاقوں میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور دشمن کی قیادت کے خاتمے کے لیے اپنی میزائل صلاحیتوں کو درست طور استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔رواں ماہ 9 ستمبر کو پیانگ یانگ کی جانب سے نیوکلیئر وار ہیڈ کا تجربہ کرنے کے بعد سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی قیادت کے خلاف اپنا لہجہ سخت کر لیا ہے۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل ایک فوجی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کیے جانے کا ہلکا سا اشارہ بھی سامنے آیا تو اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے تمام علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور شدید دھماکا خیز گرینیڈز کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…