لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہئے کہ وہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دے گا۔ ہمیشہ ظالم ہی تنہائی کا شکار ہوتا ہے اور بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے۔ سری نگر میں اگر سکون نہیں تو دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا،لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سری نگر مطمئن ہو گا تو بر صغیر میں امن ہو گا۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ختم کرنا ہو گا ورنہ ہندوستان خود تنہائی کا شکار ہو جائے گا جبکہ پاکستان ترقی کے سفر پر چلتا رہے گا۔ بھارت کو بلوچستان میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ برداشت نہیں ہوتا۔ قومی دن پر سب سے بڑا قومی پرچم بلوچستان میں لہرایا گیا۔، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن دنیا میں ظلم کرنیوالا تنہا ہوتا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم و ستم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے غصے کو ٹھنڈا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اگر سری نگر میں چین نہیں ہو گا تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 30 ستمبر کو رائیونڈ میں میلا سجائیں گے اور اکتوبر میں خالی ٹھیلا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی سیاست اور سیاسی جماعت کا بیڑہ غرق کرنے کا جو ہنر عمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔ ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر کو میلہ ہو گا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلا ہو گا۔ عمران خان نیاپنی سیاست خودہی ختم کرنیکی ٹھان لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے ملک سے لوگوں کو اکھٹے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ ہماری بی ٹیم کرے گی.