اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

رائیونڈ مارچ ،ماسک،ہیلمٹ،ڈنڈوں سے حملے،ایسی تیاریاں کہ کسی نے سوچا تک نہ تھا،حیرت انگیز تفصیلات منظرعام پر

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی سروسز مہیا کرنے والے ڈی جے ولی سنز نے کسی بھی ممکنہ حالات کے پیش نظر حفاظتی تیاریاں مکمل کر لیں ، ساؤنڈ آپریٹرز کے لئے ہیلمٹ اور آنسو گیس شیلنگ سے بچنے کے لئے ماسک تیار کروا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف 30ستمبر کو رائیونڈ کی طرف مارچ کرے گی جس کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی اپنے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کی حفاظت کے لئے تیار ہیں ۔ رائیونڈ مارچ کے دوران ڈی جے ولی سنز ساؤنڈ سسٹم کی سروسز مہیا کریں گے جنہوں نے کسی بھی ممکنہ حالات کے پیش نظر حفاظتی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی جے ولی سنز نے اپنے ساؤنڈ آپریٹرز کے لئے ہیلمٹ تیار کروا لیے جبکہ آنسو گیس شیلنگ سے بچنے کے لئے ماسک بھی تیار کروائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈی جے ولی سنز نے اپنے کارکنوں کو ماسک اور ہیلمٹ پہنا کر ریہرسل کی ۔اس دوران ہیلمٹ پر ڈنڈے برسا کر ان کی مضبوطی کو بھی چانچا گیا۔ ڈی جی ولی سنز کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ پر ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…