جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت جتنا مرضی چیخ لے مگر ۔۔۔ یہ کام کر کے رہیں گے ؟ پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بے جا استعمال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا اور عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے، جموں وکشمیرکے تنازع سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی، آزادانہ، منصفانہ اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کشمیریوں کاحق ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بھارتی بیانات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں سے کیاگیاوعدہ پورانہیں کیاتاہم پاکستان جموں وکشمیرکے عوام کیساتھ کھڑ ا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز سے بلند کی جو کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہے جس کے جواب میں بھارت نے وزیراعظم کے بیان پرتنقید کرنے کا انتخاب کیا تاہم کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی، بھارت کی تنقید کا پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ حریت کم نہیں ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے جب کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برہان وانی کے قتل کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج شروع ہوا اور پرامن احتجاج کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی، سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو نابینا اور ہزاروں کوشدید زخمی کیا گیا، طاقت کیاستعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…