اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت سرکاری سطح پردہشتگردوں کاسرپرست بن چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی کوبھارت سیاسی پناہ دے رہاہے ۔بھارت کی طرف سے بلوچ رہنمابراہمداغ بگٹی کوپناہ دینے پرردعمل میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے براہمداغ بگٹی کوسیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی ہے اوراس کوسیاسی پناہ دے رہاہے جس سے بھارت عالمی سطح پردہشتگردوں کوپناہ دینے والاملک بن گیاہے ۔